Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گاڑیوں سے بچوں کی طرح محبت کرتا ہوں‘، کار میوزیم کے مالک

بیرون ملک سے بھی سیاح یہاں آرہے ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
عنیزہ کمشنری میں رہنے والے ایک سعودی شہری اپنے گھر کے ایک حصے  کو کلاسک گاڑیوں کے میوزیم میں تبدیل کردیا ۔
الاخباریہ چینل نے القصیم ریجن کی کمشنری عنیزہ میں رہنے والے سعودی شہری عبداللہ الصنیع کا ویڈیو انٹرویو نشر کیا ہے جس میں وہ کلاسک گاڑیوں کے میوزیم کے حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں۔

گاڑیوں کی دیکھ بھال یومیہ بنیاد پرکی جاتی ہے(فوٹو الاخباریہ چینل)

عبداللہ نے بتایا کہ ’ 43 برس قبل  پرانی گاڑیاں جمع کرنے کا شوق ہوا ۔ 23 سال کے عرصے میں یہ کلاسکل کاریں جمع کیں‘۔
گاڑیوں کے میوزیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ میوزیم میں 53 کلاسک کاریں ہیں جنہیں لوگ دور دور سے دیکھنے آرہے ہیں اور سب بہترین حالت میں ہیں‘۔
  ’ ان کاروں کی بہت اچھی طرح سے دیکھ بھال کرتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ یہ آج تک بہترین حالت میں ہیں‘۔


شہری کا کہنا تھا کہ ’میرا گھر اس وقت نایاب گاڑیوں کا میوزیم بن چکا ہے‘ (فوٹو الاخباریہ چینل)

عبداللہ الصنیع کا کہنا تھا کہ ’ گاڑیوں سے اپنے بچوں کی طرح محبت کرتا ہوں، یہ سب میرے لیے بے حد قیمتی ہیں‘۔
عبداللہ نے اپنے یہاں آنے والوں کے  حوالے سے بتایا کہ ’اس وقت میرا گھر سیاحتی مقام اور میوزیم بن چکا ہے۔ بیرون ملک سے بھی سیاح یہاں وزٹ کرتے ہیں اور اس قدر چمکتی ان کلاسک گاڑیوں کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: