Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاونج میں انڈین خاتون کے ہاں ولادت

عمرے کے بعد وطن روانگی کے لیے ایئرپورٹ پر طبعیت خراب ہوگئی۔(سبق: نیوز)
سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیلتھ مانیٹرنگ سینٹر کی ایک ٹیم نے ڈیپارچر لاونج میں ایک انڈین خاتون کے ہاں ولادت میں مدد کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق عمرے پر آنے والی انڈین خاتون وطن روانگی کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھیں جہاں اس کی طبعیت خراب ہوگئی۔
 خصوصی طبی ٹیم میں ڈاکٹر فوازعالم، نرس ولید احمد النعمی، نرس سالم معاطی الحربی، نرس فتون عدنان بافیل میں شامل تھے جن کی نگرانی میں جمعے کو فجر کے وقت انڈین خاتون کی مدد کی گئی۔
بعد ازاں ماں اور نومولود کو ضروری طبی دیکھ بھال کےلیے ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں دونوں کی حالت بہتر ہے۔
یاد رہے کہ تمام ایئرپورٹس کے لاونج میں ہیلتھ مانٹیرنگ سینٹرز کی ٹیمیں کوالیفائڈ عملے کے ساتھ چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں تاکہ صحت پروٹوکول کے نفاذ کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مسافر متعدی بیماریوں سے پاک ہیں۔

شیئر: