Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبز توانائی آئیڈیالوجی نہیں : وزیر توانائی کا خطاب

’سبز توانائی کی طرف منتقلی علمی وواقعاتی ضوابط کے تحت ہونی چاہئے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سبز توانائی آئیڈیالوجی نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمیں معاشرتی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ماحولیاتی آگاہی پر کام کرنا ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سبز توانائی کی طرف منتقلی علمی وواقعاتی ضوابط کے تحت ہونی چاہئے‘۔
’ہمارے کام کا انداز آزاد خیال ہے، ہم سب کے ساتھ شراکت داری کے لیے تیار ہیں‘۔
’ہم ان مالیکیولز خصوصا ہائیڈروجن کو امونیا کی شکل میں پائپوں کے ذریعہ منتقل کرنے کو تیار ہیں‘

شیئر: