Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو شمالی دارفور میں فوجی کشیدگی میں اضافے پر تشویش

تمام فریقوں سے جدہ مداکرات کے نتائج پر عمل کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے شمالی دارفور کے علاقے الفشر میں فوجی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سوڈان کے تمام فریقوں  پر زور دیا کہ’ وہ جدہ میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز( آر ایس ایف) کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے پر عمل کریں‘۔
’اس معاہدے کا مقصد جنگ بندی میں تیزی لانا،جاری سیاسی بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کرنا، سوڈان کے اتحاد، اس کے عوام اور وسائل کی سلامتی کو برقرار رکھنا ہے‘۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے حکام نے شمالی دارفور کے علاقے الفشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے سے خبردار کیا ہے۔

شیئر: