میرٹھ۔۔۔۔۔کانگریس کے سینیئر رہنما اور میرٹھ میں پارٹی کے ضلعی صدر ونے پردھان کو پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کو’’پپو‘‘کہنے پر تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔انہوں نے واٹس ایپ پر ان کی تعریف کی تھی اور مندسور کے واقعہ پر جرأتمندانہ اقدام پر انہیں پپو کہا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ پپو وزیراعظم بھی ہوسکتے تھے لیکن انہوں نے راستہ اختیار نہیں کیالیکن مندسور جاکر اپنی زندگی کیلئے خطرہ پیدا کیا۔ان ریمارکس پر کانگریس کی تادیبی کمیٹی کے چیئرمین رام کرشنا نے پردھان کو تمام عہدوں سے ہٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی قیادت کو نقصان پہنچانے اور مدھیہ پردیش میں خاص طور پر کسانوں کی حالت پرسے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ دریں اثناء پردھان نے کہا کہ یہ پیغام میں نے نہیں بھیجا تھا جبکہ پارٹی نے مجھے وضاحت کا موقع بھی نہیں دیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر راہول گاندھی کے ناقدین انہیں پپو کہتے ہیں۔