Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت خیبر پختونخوا میں مزید 733 ونٹر بیگز تقسیم

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانچ ہزار ضرورت مند افراد کوفائدہ ہوگا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کے تحت پاکستان کے صوبے خیر پختونخوا کے علاقے چارسدہ اور لوئر چترال میں 733 شیلٹرز اور ونٹر بیگ تقسیم کیے گئے۔
اس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانچ ہزار 131 انتہائی ضرورت مند افراد کوفائدہ ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق منصوبے کے تیسرے مرحلے میں اس سال 2024 کے موسم سرما میں شیلٹرز اور ونٹرز بیگز کی تقسیم کی جا رہی ہے۔

 موسم سرما کےلیے شیلٹرز اور ونٹرز بیگز کی تقسیم کی جا رہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

بیان کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے سعودی عرب کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ ضرورت مند اور متاثرہ افراد کی مدد کی جاسکے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے جکارتہ انڈونیشیا میں ابتدائی طبی امداد کے لیے رضاکارانہ تربیتی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
مرکز کی رضاکار ٹیم نے اب تک 50 افراد کو جدید ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی ہے۔

شیئر: