Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے میکسیکو کی وزیر خارجہ کا رابطہ

غزہ اور گرد ونواح کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ وزارت خارجہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو میکسیکو کی ہم منصب بارسینا ابارا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دورران دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے پہلووں کےعلاوہ غزہ اور اس کے گرد ونواح کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر ممملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے پیر کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر میکسیکو کی نائب وزیر خارجہ ماریہ ٹریسا مرکاڈو نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور میکسیکو کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ ار مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: