Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری سالک حسین کی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور حج 2024 کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
منگل کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو بھی شامل تھے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ’حجاج کو خدمات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کے بہترین تعاون پر شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب کی ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے جدت پسندی خوش آئند ہے۔ حجاج کے لیے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ میں نئے پاکستان ہاؤس سے متعلق مثبت پیش رفت ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی قیادت میں خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار سعودی کمپنیاں عمدہ کام کر رہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ’40 ہزار پرائیویٹ حجاج کے ٹرانسپورٹ معاہدات زیر التوا ہونے پر اظہار تشویش ہے۔ سعودی وزارت حج نے توقع ظاہر کی ہے کہ حج گروپ آپریٹرز تمام معاہدات اگلے چار روز میں مکمل کریں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے حج گروپ آپریٹرز اصلاحات کریں اور سعودی ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ اگر نجی حج گروپ آپریٹرز کی تاخیر کے باعث انکے حجاج کو زحمت ہوئی تو وزارت ایکشن لے گی۔‘

شیئر: