Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تجارتی وفد کو بزنس کمیونٹی خوش آمدید کہتی ہے: اسلام آباد چیمبر آف کامرس

سعودی وفد میں 30 سے زائد زرعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوٹ سیکٹر کی سعودی کمپنیوں کے سربراہ شامل ہیں۔ (فوٹو: وزارت تجارت)
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے سعودی تجارتی وفد کے پاکستان پہنچنے پر ان کو خوش آمدید کہا ہے۔
اتوار کو ایک بیان میں احسن بختاوری نے کہا کہ سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی تجارتی وفد کی دورہ پاکستان کے دوران بھرپور اور پرجوش مہمان نوازی کی جائے گی۔
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ اور دو طرفہ تجارتی تعلقات ہیں۔
’سعودی بزنس وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے سعودی کاروباری وفد اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

شیئر: