Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون حملوں سے دہشت گردی کےخلاف جنگ کو نقصان پہنچتا ہے،جنرل باجوہ

راولپنڈی ...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصا ن پہنچاتے ہیں۔ پاک فوج خفیہ اطلاعات پرکارروائی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان مسلسل انٹیلی جنس شیئرنگ کر رہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں کور ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو سرحدی علاقے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔ الزام تراشی کے بجائے اعتماد پر مبنی اقدامات کئے جائیں ۔ مشترکہ اعتماد اور تعاون ہی بہترین راستہ ہے ۔خطرات سے نمٹنے کے لئے باہمی اعتماد سے جواب دینا ضروری ہے۔ فاٹا آپریشن کے دوران حاصل کامیابیوں کو برقرار رکھیں گے۔ 

 

شیئر: