Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کے انڈین قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد

سزا پر جمعرات کو عسیر میں عمل درآمد کردیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
وزارت داخلہ نے عسیر ریجن میں ہم وطن کے قاتل انڈین شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔ باہمی اختلاف پر ہم وطن کو زخمی کرکے اسے کنوئیں میں پھینک دیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ عیسر ریجن میں انڈین شہری جمال الدین طاھر خان نے اپنے ہم وطن محمد نوشاد خان کو زد وکوب کیا اور اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں کنوئیں میں پھینک دیا۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ واردات کے بعد قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جسے بعدازاں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے گرفتار کرکے اس کا چالان عدالت میں پیش کیا۔
جرم ثابت ہونے پر ابتدائی سماعت کی فوجداری عدالت نے قاتل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ اپیل کورٹ اور ہائی کورٹ نے بھی ابتدائی عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا بعدازاں ایوان شاہی سے بھی اس کے منظوری ملنے پر جمعرات 9 مئی 2024 کو قاتل کی عسیر ریجن میں موت کی سزا پرعمل درآمد کر دیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: