جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو جمعے کو مدینہ منورہ میں پہنچے ہیں۔ مسجد نبوی میں نماز ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر رائل پورٹوکول آفس کے ڈائریکٹر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔