Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دو غیرملکیوں کو سزائے موت

بیان کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کیا تھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’تبوک ریجن میں سنیچر کو نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ میں ملوث دو غیرملکیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ دو شامی شہریوں عماد محمود حسین اور مصطفی محمود حسین کو ممنوعہ ایمفیٹامین گولیاں سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کیا جس کے بعد عدالت نے سزائے موت سنائی تھی‘۔
 اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ بعد ازاں ایوان شاہی کے حکم پر سنیچر کو تبوک میں فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔

شیئر: