Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طواف اور سعی میں آسانی، بہترین حل پیش کر کے مقابلہ جیتیں

زائرین کو سہولت فراہم کرنے کےلیے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
امور حرمین کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے طواف اور سعی میں آسانی کے حوالے سے مقابلہ تجاویز پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امور حرمین اتھارٹی نے جامعہ ام القری اور وادی مکہ انویسٹمنٹ کمپنی کے تعاون سے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔
مقابلے کا مقصد ایسے جدید ترین اور منفرد انداز کو اختیار کرنا ہے جس پر عمل کراتے ہوئے زائرین کو طواف و سعی میں آسانی کا سامنا کرنا پڑے۔
مقابلے کے شرکاء اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ایسے منفرد طریقے تلاش کریں گے جو ویل چیئرز، الیکٹرک ویل چیئر اور گالف گاڑیوں کے علاوہ نارمل انداز میں طواف اور سعی کرنے میں سہولت ہو۔
چیلنچ میں شرکت کرنے والوں کی رجسٹریشن 28 اپریل کو کی گئی تھی جبکہ حتمی مرحلہ 19 مئی کو ہو گا جنہوں نے سب سے بہترین حل پیش کیا وہ مقابلے کے فاتح قرار پائیں گے اور ان کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے طواف و سعی کرنے کے لیے منصوبہ بندی پر عمل کیا جائے گا۔

شیئر: