Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر داخلہ کا دورہ ڈھاکا، بنگلہ دیشی وزیر داخلہ سے ملاقات، مکہ روٹ انیشیٹو کا جائزہ

بنگلہ دیشی وزیر داخلہ سے ملاقات میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود نے اتوار کو ڈھاکا میں بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اسد الزمان خان سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بنگلہ دیش میں سعودی سفیرعیسی بن یوسف الدحیلان اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر داخلہ نے ڈھاکا ایئرپورٹ پر روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کے لیے مختص لاونج کا معائنہ کیا۔
یاد رہے کہ روٹ ٹو مکہ انشیٹو عازمین حج  کےلیے وزارت داخلہ کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔
اس کے تحت عازمین حج کو سفر حج کے حوالے سے متعدد سہولتیں دی جارہی ہیں۔
آن لائن ویزے کے اجرا سے فنگر پرنٹس، امیگریشن، کسٹم اور صحت ضوابط  چیک کرنے تک تمام کام متعلقہ ملک ہی میں کیے جاتے ہیں۔

شیئر: