Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کےلیے گھریلو بجلی کی اشیا سے متعلق تربیتی پروگرام

مختصرتربیتی پروگرام کی مہم شروع کی گئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں طریف کمشنری کی فلاحی تنظیم نے ریجنل ٹیکنیکل کالج کے تعاون سے خواتین کو گھریلو بجلی درست کرنے کے لیے مختصرتربیتی پروگرام کی مہم شروع کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریجن میں شروع کی جانے والی تربیتی مہم جو  تین دن پر مشتمل تھی میں 25 گھریلو خواتین کو بجلی کی اشیا کو درست کرنے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔
خواتین کو دی جانے والی ٹریننگ میں گھریلو بجلی کی بنیادی اشیا جن میں بجلی کے سوئچ کو درست کرنا، بلب کو تبدیل کرنا اور وائرنگ کو چیک کرنے کے علاوہ فیوز بکس کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
 طریف کمشنری میں ٹیکنیکل کالج کے سربراہ جبران الجابری کا کہنا تھا معاشرے میں آگاہی کو بلند کرنے کےلیے اس قسم کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

شیئر: