وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کی مدینہ منورہ آمد ، حج انتظامات کا جائزہ لیا
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کی مدینہ منورہ آمد ، حج انتظامات کا جائزہ لیا
جمعرات 16 مئی 2024 21:23
0 seconds of 1 minute, 10 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume↑
Decrease Volume↓
Seek Forward→
Seek Backward←
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9
Live
00:00
01:10
01:10
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمن حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر مدینہ منورہ ضیاء الرحمن نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو پاکستان حج مشن سے متعلق بریفنگ دی۔ پاکستان ہاؤس میں قائم کیے گئے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور حج انتظامات کا جائزہ لیا۔
مدینہ منورہ میں پاکستان ہاوس میں قائم شکایات سیل کا معائنہ کیا (فوٹو پاکستان حج مشن)
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمین حج کو بہترین سہولتوں کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امسال حج 2024 کے لیے مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کیلئے مرکزیہ کے علاقے میں مسجد نبوی کے قریب رہائش حاصل کرنا پاکستان حج مشن کی بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان حج مشن محنت، لگن اور دینی جذبے کے تحت عازمین حج کی خدمت میں مصروف عمل ہے
وزیر مذہبی امور نے پاکستان ہاوس کے کارکنان سے بھی ملاقات کی (فوٹو پاکستان حج مشن)
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پاکستان حج مشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مدینہ حج مشن کے مین کنٹرول آفس میں قائم کیے گئے شکایات سیل، شعبہ گمشدگی و بازیابی، مدینہ آمد و روانگی کے مراکز کا بھی دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں