سعودی طلبہ نے ’آیسف 2024‘ میں 27 ایوارڈ اپنے نام کیے
سعودی طلبہ نے ’آیسف 2024‘ میں 27 ایوارڈ اپنے نام کیے
ہفتہ 18 مئی 2024 19:50
سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر میں 70 ممالک کے 1700 طلبہ شریک تھے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے امریکہ میں ’ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر‘ (آئی ایس ای ایف 2024) میں 18 بڑے اور 9 خصوصی ایوارڈ سمیت 27 اعزازات اپنے نام کیے۔
بڑے ایوارڈز میں سعودی ٹیم نے دوسری پوزیشن کے دو، تیسری پوزیشن کے چھ اور چوتھی پوزیشن کے دس انعامات حاصل کیے۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والا انٹرنیشنل فیئرجو 10 سے 18 مئی تک جاری رہا۔ سعودی طلبہ نے کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن موھبہ اور وزارت تعلیم کی نمائندگی کی۔
ایس پی اے کے مطابق ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر میں 70 ممالک کے 1700 طلبہ شریک تھے۔ امریکہ جانے والی ٹیم میں 35 سعودی طلبہ شامل ہیں۔
سعودی طالب علم حمد الحسینی نے انرجی اور عبیر الیوسف نے کیمسٹری میں دوسری پوزیشن کے ایوارڈ حاصل کیے۔
الیاس خان نے بائیو میڈیکل اور ہیلتھ سائنسز، سلمان المسند اور لطیفہ الغنام نے انرجی، ترکی الدلامی نے انوائرمینٹل سائنسز، تھانی احمد نے میٹریل سائنس اور لیلی زواوی نے میڈیکل سائنسز میں تیسری پوزیشن کے انعامات حاصل کیے۔
چوتھی پوزیشن کے لیے ناصر السویان نے بائیو میڈیکل انجنینئیرنگ، لنا المرزوی سیلولر اور مالیکیولر بائیولوجی، یارہ القاضی اور یارہ البکری نے ارتھ اور انوائرمینٹل سائنسز، شھد المطلق نے انرجی، اسما القصیر نے انوائرمینٹل سائنسز، اریج القرنی اور لانا الفھید نے میٹریل سائنس، لیان المالکی اور تمارا راضی نے پلانٹ سائنسز میں چوتھی پوزیشن کے لیے اعزازات حاصل کیے۔
سعودی عرب نے ’ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر‘ میں اب تک 160 ایوارڈز جیتے ہیں ان میں 110 بڑے اور 50 خصوصی ایوارڈ شامل ہیں۔
موھبہ کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر آمال الھزاع نے کہا کہ ’یہ کامیابی سعودی وژن 2030 کے اہداف اور اقدامات کے حصول میں موھبہ، وزارت تعلیم اور ان کے سٹرٹیجک شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں اور ایکدوسرسے تعاون کی عکاس ہے‘۔