Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ریجن میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں غیرملکی گرفتار

ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں مدینہ ریجن کی پولیس نے ایک غیرملکی کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار24 نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا زیر حراست بنگلہ دیشی شہری محمد عبداللہ المامون کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
سعودی حکام  جرائم کی روک تھام کے لیے خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کے الزام میں گرفتار ملزمان کے ناموں اور ان کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں قانون کے تحت ہراساں کرنے کے جرم کا ارتکاب کرنے والے کو دو سال  قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ یا ان دو میں سے ایک سزا ہے۔

شیئر: