Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رقص کریں کوپن لیں‘، ریاض میں کافی شاپ کی پروموشن سکیم پر تنازع؟

بیشتر نے اس سکیم کو سعودیوں کے مزاج کے خلاف قرار دیا (فوٹو سکرین گریب)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک کافی شاپ کی ’رقص‘ پروموشن سکیم پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بیشتر نے اس سکیم کو سعودیوں کے مزاج کے خلاف قرار دیا جبکہ بہت کم افراد نے اس کی تائید کی۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ نے ایک عوامی سروے کیا جس میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کوپن کافی شاپ کے سامنے کچھ دیر موسیقی پر رقص کرنے پر 4 ریال 9 ہلالہ کا دیا جا رہا ہے۔
اس کوپن کو کسی دوسری جگہ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ اس سے صرف کافی کا چھوٹا کپ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا ’جہاں تک مارکیٹنگ کے نکتے سے دیکھا جائے تو یہ ایک منفرد اسٹائل ہے تاہم اس بارے میں کچھ تحفظات ہیں کیونکہ سعودی نوجوانوں کو یہ مناسب نہیں لگتا کہ محض چند ریال کے لیے موسیقی پررقص کریں‘۔
ایک اور نوجوان کا کہنا تھا ’اس میں کوئی قباحت نہیں محض مزاح کا عنصر ہے۔ اگر تھوڑی دیر کےلیے رقص کرلیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں‘۔
اسی حوالے سے کافی شاپ کے باہر ایک اور نوجوان کا کہنا تھا ’محض پانچ ، 10 یا پندرہ ریال کے لیے اپنی عزت نفس کو زیر کردینا کسی طرح درست نہیں، اگرمارکیٹنگ کی بات کی جائے تو اس سے بہتر طریقے ہوسکتے تھے جن پرعمل کیا جاسکتا ہے‘۔
ایک اور نوجوان کا کہنا تھا ’میرے خیال میں یہ مکمل غیراخلاقی عمل ہے، اگر صنف نازک کو یہ کہا جائے تو کیا ہوگا‘۔

شیئر: