Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف کافی شاپ میں لڑکیوں کی زبردست لڑائی، ویڈیو وائرل

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کر رہے ہیں (فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں مشہور کافی شاپ سٹار بکس میں لڑکیوں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں ایک دوسرے پر مکے برسا رہی ہیں جبکہ  سٹار بکس کے  کارکن تماشا دیکھ رہے ہیں اور جھگڑا ختم کرانے کے لیے مداخلت نہیں کر رہے۔ 
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر گرما گرم  بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کیا ہے کہ ’سچی بات یہ ہے کہ اگر نوجوان لڑکوں میں مارپیٹ ہو جائے تو آپ جھگڑا ختم کرانے کے لیے مداخلت کر سکتے ہیں لیکن اگر لڑکیوں میں مارپیٹ ہو رہی ہو تو اسے صرف دیکھا ہی جا سکتا ہے جھگڑا ختم کرانے کے لیے مداخلت نہیں کی جا سکتی۔‘ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: