Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملٹری کالج سے گریجویشن، ’ابا جان آج آپ کا خواب پورا ہوگیا‘

سعودی نوجوان ڈگری ملنے پر اپنے والد کی قبر پر گیا۔ ( فوٹو العربیہ)
ملٹری کالج سے ڈگری ملنے کے بعد ایک سعودی نوجوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ اگر آج ان کے والد زندہ ہوتے تو وہ فخر کرتے۔ 
العربیہ  نیٹ کے مطابق سعودی نوجوان نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ جیسے ہی ان کو ڈگری ملی وہ سیدھے قبرستان پہنچے۔ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میرا دل چاہتا ہے کہ آپ میرے ساتھ ہوتے اور میرے ہاتھ میں ڈگری دیکھ کر مجھ پر فخر کرتے۔‘
سعودی نوجوان کی اپنے والد کی قبر کے سامنے کھڑے ہوکر دلی کیفیت کے اظہار کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ان کے والد کا خواب تھا کہ بیٹا ملٹری کالج سے گریجویشن کرے۔
سعودی نوجوان نے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ’نوشتہ تقدیر کچھ اور ہی تھا۔ میرے والد یہ لمحہ آنے سے قبل دنیا سے چلے گئے۔ خوشی کے اس لمحے میں والد کو شریک کرنے کے لیے قبرستان گیا۔‘
سعودی نوجوان کا کہنا تھا کہ ’یہ درست ہے کہ وہ اس وقت دنیا میں نہیں ہیں تاہم مجھے ان کی قبر پر یہ کہتے ہوئے اچھا لگا کہ ’ابا جان آج آپ کا خواب پورا ہوگیا۔‘
صارفین سعودی نوجوان کی تعریف کر رہے ہیں کہ اس نے اپنے والد کو مرنے کے بعد بھی یاد رکھا اور انہوں نے جو خواب دیکھا تھا اسے پورا کر دکھایا۔ 
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے تحریر کیا کہ یہی زندگی کی ریت ہے۔ 

شیئر: