Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سگنل پر دائیں مڑنے کے ضوابط

٭دائیں مڑنے سے پہلے ٹھہرنا ضروری ہے ، ٹھہر کر چوراہے کے گاڑیوں سے خالی ہونے کا اطمینان کر لیا جائے، دوسری جانب سے آنیوالوں کو ترجیحی بنیاد پر نکلنے کا موقع دیا جائے۔
٭اگر چوراہے کے کے کونے پر تکونا بنا ہوا ہو تو دائیں مڑنے کیلئے تکونے ہی کو استعمال کیا جائے اگرتکونے کے بعد مڑنے کی کوشش کی تو اسے سگنل توڑنے کے مترادف مانا جائیگا ۔
٭اگر بڑی سڑک پر سروس روڈ نہ ہو تو ایسی صورت میں مڑنے سے پہلے دائیں جانب کی پابندی لازم ہو گی ۔
٭اگر بڑی سڑک ہو اور سروس روڈ بھی ہو تو ایسی حالت میں سروس روڈ سے کی جانب سے مڑنا ہوگا اور مڑنے سے پہلے دائیں راستے کو اختیار کرنا ہو گا ۔
٭اگر سگنل پر دائیں جانب مڑنے سے روکنے کیلئے ممنوع کی تختی نصب ہو یا سرخ نشان والا تیر موجود ہو تو ایسی حالت میں سگنل ریڈ ہوتے ہوئے مڑنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ خلاف ورزی پر ریڈ سگنل ڑنے کی سزا دی جائے گی ۔

شیئر: