سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو جاپان کی ہم منصب یوکو کامیکاوا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ مل کر غزہ اور یوکرین کی صورتحال سمیت متعدد بحرانوں پر کام کرنے کی امید ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ ’جاپان مملکت کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے‘۔
انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔