Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میٹرو ریاض‘ کو جلد شروع کیا جائے گا: سعودی وزیر ٹرانسپورٹ

ریاض شہر میں تیزی سے آبادی میں اضافہ ہورہا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے کہا ہے کہ میٹرو ریاض جلد شروع کی جائے گی جس سے دارالحکومت کی ٹریفک میں بہتری آئے گی۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض میں منعقدہ فیوچر آف ایوی ایشن کانفرنس کے ڈائیلاگ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاض شہر میں تیزی سے آبادی میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ سیاحت اور کاروباری شعبوں میں بھی ترقی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا مسئلہ کافی اہمیت اختیار کرگیا تھا۔
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ریاض کے روڈز نیٹ ورک کی بہتری کے لیے 70 ارب ریال کا بجٹ مخصوص کیا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا مملکت میں سالانہ 2 فیصد تک کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے جامع منصوبے پر کام جاری ہے جس کے لیے جدید ترین نقل و حمل کے ذرائع کو استعمال کیا جارہا ہے جبکہ نئے ایندھن سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے۔ ہ
ائیڈروجن سے چلنے والی ریلوے اور ٹرکس منصوبے  کے علاوہ مملکت میں بجلی سے چلنے والی کاریں بھی موجود ہیں۔
واضح رہے ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں تین روزہ فیوچر آف ایوی ایشن کانفرنس 2024  کا آغاز کیا گیا جس میں 30 وزار کے علاوہ ایوی ایشن کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور 120 ممالک کے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: