Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث سعودی کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری محمد بن نبیل بن محمد آل جوھر کی سزائے موت پر منگل کو الشرقیہ میں عمل درآمد کیا گیا ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی شہری قومی سلامتی کے لیے خطرہ تھا اس نے ایک دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیارکی جس کا مقصد سکیورٹی اہلکاروں کو قتل، پولیس سٹیشنوں، سکیورٹی پوائنٹس اور اہلکاروں پر فائرنگ اور اسی طرح کی دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا تھا‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’شہری کو گرفتار کرکے کیس خصوصی فوجداری عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا‘۔
 جرم کی سنگینی کو دیکھ کراپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے ابتدائی عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ بعدازاں ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل کا حکم جاری کیا جس پر الشرقیہ میں عمل درآمد کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: