Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کیلئے امن ایوارڈ

ممبئی۔۔۔۔مسلمان تنظیموں کے ایک گروپ نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیوندر فڑنویس کو افطار پارٹی کے دوران امن کے مسیحا کا خطاب دیا۔ مسلم رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پچھلے3برسوں سے ریاست فرقہ وارانہ فسادات سے پاک ہے جس کیلئے وزیر اعلیٰ مبارکباد کے مستحق ہیں۔بی جے پی ممبئی کے نائب صدر نے اعتراف کیا تھا کہ بعض انتہا پسند بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حکومت کسی کے ساتھ تعصب روا نہیں رکھتی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کی قیام میری اولین ترجیح ہے۔ ریاست کی خوشحالی میں سب کی مدد چاہئے۔

شیئر: