میونسپلٹی نے موسم حج کے دوران اسامیوں کا اعلان کردیا
’خالی اسیامیاں متوفی افراد کو لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور، ہیوی ٹرک ڈرائیور اور سروس نگران ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے موسم حج کے دوران متعدد وقتی اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’وقتی اسامی کی مدت ایک ماہ ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’خالی اسیامیاں متوفی افراد کو لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور، ہیوی ٹرک ڈرائیور اور سروس نگران ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’خواہشمند سعودی شہری ہو، اس کے پاس ہیوی ٹرک چلانے کا لائسنس ہو، مکہ مکرمہ کا رہائشی ہو،صحت مند ہو اور انٹرویو پاس کردے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ جو لوگ گزشتہ برسوں میں میونسپلٹی کے ساتھ کام کر چکے ہیں انہیں ترجیح دی جائے گی‘۔
میونسپلٹی نے کہاہے کہ ’اسامیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کل جمعرات تک ہے‘۔
مونسپلٹی کی وقتی اسامیوں کے لیے درخواست جمع کرانے کے خواہشمندوں کے لیے خصوصی لنک جاری کیا گیا ہے۔