یمن سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا
’محکمہ پاسپورٹ نے یمنی عازمین کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ خدمات فراہم کی ہیں‘ ( فوٹو : سبق)
یمن سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ پر پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے یمنی عازمین کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ خدمات فراہم کی ہیں۔
سفری کارروائی مکمل کرنے کے بعد یمنی عازمین کو بسوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ ان کے ہوٹلوں میں پہنچایا گیا۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی تمام سرحدی چوکیوں پر پہنچنے والے عازمین کو بہترین اور تیز ترین خدمات کی فراہمی کے لیے تمام کاؤنٹر کھلے ہیں جبکہ اضافی عملہ تعینات ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے تمام اہلکاروں کو مختلف زبانوں میں بات چیت کرنے کی مہارت بھی حاصل ہے۔