العارضہ میونسپلٹی کے تحت پرندوں کو پانی پلانے کی مہم
’علاقے میں شدید گرمی کے باعث پرندوں کے لیے پانی کا انتظام کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن کے مشرق میں واقع العارضہ شہر کی میونسپلٹی نے پرندوں کو پانی پلانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’علاقے میں شدید گرمی کے باعث پرندوں کے لیے پانی کا انتظام کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گرمی کی لہر جاری ہے جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔
العارضہ میونسپلٹی نے سربراہ انجیئر سلطان بن سلمان الفیفی نے کہا ہے کہ ’شہر کے مختلف پارکوں میں پرندوں کے لیے مخصوص پانی کی بوتلیں رکھ دی گئی ہیں‘۔
میونسپلٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’رہائشیوں کے تعاون سے مہم شروع کی گئی ہے جس میں رضاکاروں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ پانی کی بوتلوں کو بھردیا کریں‘۔
’مہم کا مقصد ایک طرف پرندوں کے ساتھ حسن سلوک ہے اور دوسری طرف ماحولیات میں توازن پیدا کرنا ہے‘۔