Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: کتبنا کلچرل سینٹر میں ’میکنگ ہوم ان دبئی‘ کی تصویری نمائش

کتاب میں اکثر جگہوں کو ثقافتی مقامات میں تبدیل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
دبئی کے کتبنا کلچرل سینٹر میں چار جولائی تک جاری رہنے والی نمائش میں رنا المطوع کی تحریر کردہ ’میکنگ ہوم ان دبئی‘ کی تصاویر پیش کی گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق نمائش میں بتایا گیا ہے کہ متوسط ​​طبقے کے مقامی شہری اور عرصہ دراز سے دبئی میں رہنے والے شہر کے معروف مقامات پر روزمرہ کی بامعنی سماجی زندگی سے کیسے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اپنی کتاب میں رنا المطوع نے دلیل دی ہے کہ دبئی کی اکثر شاندار اونچی عمارتیں اور میگا پراجیکٹس درحقیقت رہائشیوں کی بڑھتی ہوئی سماجی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
کتاب میں شائع ہونے والی تصویروں میں دبئی کی اکثر جگہوں کو ثقافتی مقامات میں تبدیل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دقیانوسی تصورات رکھنے والے افراد جو دبئی کی پیش رفت کو اجنبی اور فطری طور پر کمزور کرنے کے طور پر پیش کرتے ہیں، شاید ان کے خیالات غلط ہیں۔
رنا المطوع کا کہنا ہے کہ میری اس کاوش میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ بڑے شاپنگ سینٹرز اہم ثقافتی مقامات ہیں جہاں مقامی اور رہائشی اپنا وقت گزارتے ہیں۔

وہ مزید کہتی ہیں ’مجھے امید ہے کہ یہ کتاب خلیجی شہروں کے بارے میں دقیانوسی تصورات‘ جو پیش رفت کو فطری طور پر کمزور کرنے کے لیے پیش کیے جاتے ہیں، ان کو دہرائے بغیر ان جگہوں کو سمجھنے کے بارے میں خاص اور منفرد موضوع بن سکتا ہے۔

شیئر: