Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی عازم حج کاسائیکل پرحج کےلئے سفر

رباط.... مراکش سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ محمد ربوحات فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سائیکل پر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہےں۔ وہ 6 ممالک کو سائیکل پر عبور کرکے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سرزمین حجاز پہنچیں گے۔ سائیکل پر حجاز کا سفر کرنے والے محمد ربوحات کا کہنا ہے کہ وہ اس انداز سفر سے افریقی اقوام اور عالم اسلام کے لیے محبت اورامن کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں۔ ربوحات 3 ماہ اور8 دن کا سفر طے کرنے اور ماریطانیہ، مالی، برکینا فاسو، نائیجر اور چاڈ سے گزرتے ہوئے خرطوم پہنچے۔ ربوحات نے بتایا کہ انہوں نے مراکش کے شمال مشرقی شہر مکناس سے یکم اپریل کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ اپنے 3ماہ اور8 دن کے سفر میں 6 ممالک کو عبور کرکے سوڈان پہنچے ہیں جہاں سے وہ سعودی عرب کے لیے جزیرہ سواکن کو عبور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں طویل عرصے سے مراکش سے حجاز مقدس پر سائیکل پر سفر کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ اب وہ اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ جزیرہ سواکن ان کے سفر کا آخری مرحلہ ہے جس کے بعد وہ سعودی عرب میں داخل ہوجائیں گے۔
 

شیئر: