سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو برسلز میں آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور آئر لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر بیلجیئم میں سعودی سفیرڈاکٹر خالد الجندن، دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود، یورپی یونین میں سعودی سفیار ھیفا الجدیع اور وزارت کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔