Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ترقیاتی پروگرام کے تحت یمن میں ڈرائی پورٹ منصوبے کا سنگ بنیاد

یمن میں اب تک 229 منصوبوں پر کام کیا جاچکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو پروگرام کے تحت یمن کے علاقے حضرموت میں ڈرائی پورٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی ا ے ‘ کے مطابق ترقیاتی منصوبے کا مقصد ڈرائی پورٹ کی کارکردگی کو بڑھانا اور تجارتی نقل و حمل کے علاوہ مسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری لانا ہے۔
ترقیاتی منصوبے کے تحت الودیعہ چوکی پر نئی عمارتوں کی تعمیر اور پرانی بلڈنگوں کی اصلاح ومرمت کی جائے گی جبکہ شاہراہوں کی اصلا ح اور حفاظتی دیوار کی تعمیر کے علاوہ پانی اور توانائی کے ذرائع کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے سعودی پروگرام برائے تعمیر یمن کے تحت اب تک 229 منصوبوں پر کام کیا جاچکا ہے جس کے تحت یمنی عوام کو8 بنیادی شعبوں میں سہولیت فراہم کی گئی ہیں جن میں تعلیم ، صحت، پانی ،توانائی ، ٹرانسپورٹ، زراعت، سرکاری اداروں کی تعمیر شامل ہیں۔ 

شیئر: