Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب انٹرنیشنل ریلی چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

اب اس کا نام ’سعودی ریلی چیمپئن شپ‘ ہوگا، یہ 10 سال تک سعودی عرب میزبانی کرے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے انٹر نیشنل ریلی چیمپئن شپ کی 10 سال کے لیے میزبانی کا معاہدہ کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اب اس کا نام ’سعودی ریلی چیمپئن شپ‘ ہوگا۔
وزارت کھیل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی ریلی چیمپئن شپ کا آغاز 2025 سے ہوگا‘۔
وزارت کھیل کی طرف سے سعودی رائیڈر لیگ کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلمان العبد اللہ نے اٹلی میں معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹر نیشنل ریلی چیمپئن شپ کا مشرق وسطی میں آخری مرتبہ انعقاد 2011 میں اردن میں ہوا تھا۔
بین الاقوامی ریلی چیمپئن شپ کی میزبانی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی مقابلوں کا مرکز بن گیا ہے۔

شیئر: