Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طواف ادا کرنے کے بعد ملائیشین عازم حج انتقال کرگئے

’ملائیشین عازم حج صبح 11.40 پر مکہ پہنچے اور ٹھیک 12 گھنٹے بعد رات  11.45 پر انتقال کر گئے‘ ( فوٹو: سبق)
محمد زہیر نامی 50 سالہ ملائیشین عازم حج گزشتہ بدھ کو صبح 11 بجکر 40 منٹ میں مکہ مکرمہ  پہنچے۔
نسک کارڈ وصول کیا اور طواف کے لیے رات 9 بجے کا وقت دیا گیا۔
ملائیشین عازم حج اپنی اہلیہ کے ساتھ مطاف پہنچے جہاں طواف کیا اور مسعی کی طرف  جارہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔
خود کو سنبھالا، اٹھے، چند قدم آگے بڑھے اور پھر گر کر بیہوش ہوگئے، فورا ہلال احمر کی ٹیم کو بلالیا گیا، امدادی ٹیم موقع پر پہنچی مگر تب تک ان کی روح پرواز کرچکی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملائیشین عازم حج صبح 11.40 پر مکہ پہنچے اور ٹھیک 12 گھنٹے بعد رات  11.45 پر انتقال کر گئے۔
انہیں کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں تھی نہ  کبھی کسی مستقل عارضے کا شکوہ کیا۔
اہلیہ نے بتایا کہ ’ہم نے بہت تاخیر سے حج کے لیے درخواست دی تھی اور کوئی امید نہیں تھی کہ ہم حج پر جائیں گے‘۔
’مگر اللہ کی مشیت کہ تاخیر سے درخواست جمع کرنے کے باوجود ہم آگئے کیونکہ ان کی موت حرم میں لکھی تھی‘۔

شیئر: