شاہی فرمان: محکمہ تفتیش کا سربراہ سبکدوش، ادارے کا نام تبدیل
مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ہفتہ کو شاہی فرمان جاری کئے۔ شاہی فرمان کے مطابق جنرل فیصل بن عبد العزیز بن لبدہ کو ریٹائر کیا گیا۔محکمہ تفتیش وپبلک پراسکیوشن کے سربراہ شیخ محمد العرینی کو سبکدوش کردیا گیا۔ محکمہ تفتیش وپبلک پراسیکیوشن کا نام تبدیل کرکے جنرل پبلک پراسکیوشن رکھا جائے گا اور اس کے سربراہ پراسکیوٹر کہلاجائے گا۔جنرل فیصل بن عبد العزیز بن لبدہ کو ایوان شاہی میں مشیر مقرر کیا گیا۔