Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کےلیے تمام تیاریاں مکمل ہیں: سعودی کابینہ کا اجلاس

کابینہ کا ورچوئل اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہوا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ کے اجلاس میں اس سال حج سیزن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تصدیق کی گئی کہ تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل ہیں۔
کابینہ کا ورچوئل اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں منعقد ہوا ہے۔
 اجلاس میں عازمین کے آرام  وسکون اور بہبود کے حوالے سے مختلف سرکاری اداروں کی کوششوں اور منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے بتایا ’ اجلاس میں ارکین کو حج سیزن کےلیے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور تیاریوں کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا‘۔
اجلاس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شاہ اردن اور مصری صدر کی جانب سے بھیجے گئے مکتوب کے بارے میں بات کی گئی۔
 ارکین کابینہ نے سعودی کویتی رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دونوں برادر ملکوں کے مثالی تعلقات پربات کی گئی۔
کابینہ نے اوپیک کے رکن ممالک کے 37 ویں وزارتی اجلاس کے نتائج پراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
 اوپیک کے رکن ممالک کے علاوہ دیگرغیررکن ممالک کے نمائندے بھی شریک تھے۔ مملکت اور تیل پیدا کرنے والے دیگر 7 مماک نے رضاکارانہ طورپرتیل کی پیداوارکی مدت میں توسیع پررضا مندی پراتفاق کیا تھا۔
اجلاس میں بدھ کو ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ سرگرمیوں کی میزبانی کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کا مقصد ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔
 اجلاس میں مختلف فیصلے صادر کیے گئے جن میں وزیر توانائی یا ان کے مقرر کردہ شخص کوتوانائی کے شعبے میں جمہوریہ وینزویلا کے ساتھ تعاون کا اختیار دیاگیا۔
سعودی عرب اور جمہوریہ کوسوو کے درمیان سفارتی، سرکاری اور نجی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے مختصر مدت کے رہائشی ویزوں کے حوالے سے باہمی طور پر استثنی کے معاہدے دیگر ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔
مختلف اداروں کے ضوابط کی منظوری دی گئی جن میں ادب اور ترجمہ و اشاعت اتھارٹی، میوزیم و ثقافتی اتھارٹی، فلم اتھارٹی، فنون عمارت سازی اور تعمیراتی منصوبہ بندی اتھارٹی، موسیقی اتھارٹی، فیشن اتھارٹی وغیرہ شامل ہیں۔
کابینہ نے حج سیزن کے اختتام تک بیرون مملکت سے امپورٹ کیے جانے مویشیوں کی درآمد پرعائد کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس حکومت کے ذمہ ہونے کی منظوری بھی دی۔

شیئر: