Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا سلووینیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم

سلامتی کونسل کے مستقل رکن بھی اس طرح کے مثبت اقدامات کو تیز کریں (فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے جمہوریہ سلووینیا کی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ’ مملکت سلووینیا کے فیصلے کو سراہتی ہے جو فلسطینی عوام کے 1967 کی سرحدوں پر اپنی آزاد ریاست کے قیام کے حق پر بین الاقوامی معاہدے کی توثیق کرتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ دنیا کے باقی ممالک جنہوں نے ابھی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا خاص طور پر سلامتی کونسل کے مستقل رکن وہ اس طرح کے مثبت اقدامات کو تیز کریں‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یورپی ممالک ناروے، آئر لینڈ اور سپین نے کہا تھا کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر رہے ہیں۔ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
علاوہ ازیں اسلامی تعاون تنظیم (او ائی سی ) نے بھی سلووینیا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اہم اور تاریخی قدم قرار دیا  جو فلسطینی عوام کے لیے انصاف اور آزادی کے حصول کو آگے بڑھاتا ہے۔

شیئر: