Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، عراقی اور کویتی وزرائے خارجہ کی ریاض میں ملاقات

دوطرفہ اور کثیر الجہتی ہم آہنگی کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین اور کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون کے پہلووں کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر دوطرفہ اور کثیر الجہتی ہم آہنگی کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کےانڈر سکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: