Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ِکرپشن کا کوئی الزام تھا نہ ہے،شہباز شریف

اسلام آباد... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ۔ انہوں نے کہا کہ ثابت کیا کہ منتخب سیاستدانوں کے دلوں میں اداروں کا بڑا احترام ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا 5 مرتبہ احتساب ہوا لیکن آج تک کسی سرکاری خوردبرد کا کوئی کیس ہمارے اوپر نہیں۔انہوںنے سوال کیا کہ میٹرو بس یا اروبوں روپے کے پاور پلانٹس کے منصوبوں میں کوئی کرپشن کی؟ ہم پر پہلے کرپشن کا کیس تھا، آج ہے اور نہ کل ہوگا۔شہبازشریف نے پرویزمشرف کا نام لئے بغیر کہا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر بتادیا کہ اقتدار پر شب خون مارنے والوں اورجمہوری لوگوں میں کیا فرق ہے۔ فوجی آمر کا عدالت اور قانون سے متعلق رویہ لوگوں نے دیکھا ہے۔ اس سے ثابت ہوا منتخب سیاستدانوں کے دلوں میں قانون کا بڑا احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے کمر کی تکلیف ہے لیکن اس کا بہانہ نہیں بنایا اور سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی میں پیش ہوا۔

 

شیئر: