Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الخیف میں عازمین حج کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل

مسجد الخیف میں 25 ہزار افراد کے لیے نماز کی گنجائش ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے منی مسجد الخیف میں عازمین حج کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان تیاریوں میں صفائی ستھرائی، سینیٹائزنگ  ایئر کنڈیشنگ، لائٹنگ، نئے قالین شامل ہیں۔
وزارت نے اسلامی آگاہی کاؤنٹر اور فتویٰ بوتھ بھی قائم کیے ہیں۔ الیکٹرانک سکرین اور مانیٹرنگ کیمروں کو فعال کیا گیا ہے۔
چوبیس گھنٹے صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کے لیے مینٹینس کمپنیاں بھی کام کررہی ہیں جبکہ فیلڈ سپروائزر کام کی نگرانی کرتے ہیں اور فوری رپورٹ دی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ وزارت نے منی مسجد الخیف میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔
 مسجد الخیف میں نئے کارپٹ بچھائے گئے ہیں۔ صفائی اور سینیٹائزنگ کےعلاوہ ایئرکنڈیشنز اور روشنی کا انتظام مکمل  ہے۔
سعودی حکومت نے مسجد الخیف میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع 1407ھ میں کرائی تھی۔ اس کا رقبہ 23 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ اس میں 25 ہزار افراد کے لیے نماز کی گنجائش ہے۔ 

شیئر: