Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سرکاری اور نجی سیکٹر میں عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان

تعطیلات سنیچر 15 جون سے منگل 18 جون ہ تک جاری رہیں گی
متحدہ عرب  امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ملک میں اس سال عید الاضحی اور وقوف عرفہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’وقوف عرفہ اورعید الاضحی کی تعطیلات سنیچر 15 جون 9 ذی الحجہ سے شروع ہوں گی اور منگل 18 جون 12 ذی الحجہ تک جاری رہیں گی‘۔ 
 یہ بیان ریاست میں سرکاری اور نجی اداروں کے لیے تعطیلات کے ایجنڈے سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر مبنی ہے۔ 
اتھارٹی نے ملک کی قیادت، حکومت، عوام اور مقیم غیرملکیوں، عربوں اور امت مسلمہ کو عید الاضحی اور وقوف عرفہ کی مبارکباد دی ہے۔
علاوہ ازیں امارات کے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی تمام کارکنوں کو سنیچر 15 جون سے منگل 18 جون تک تنخواہ کے ساتھ چھٹی ملے گی۔

شیئر: