Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کے بس سروس سینٹر میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

’میری رہنمائی کریں‘ کے عنوان سے ایپ بھی جاری کی گئی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
مکہ میں بیرونی عازمین حج کے لیے مخصوص بس سروس سینٹر کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آپریشنل پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطاق سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر کردی نے بتایا  بس سینٹر کے ذمہ عازمین حج کی بہتر خدمت کے لیے ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جس کے تحت ’میری رہنمائی کریں‘ کے عنوان سے ایپ بھی جاری کی گئی ہے۔
سینٹر کے مرکزی کنٹرول روم میں بیرون مملکت سے آنے والے تمام عازمین کا مکمل ڈیٹا موصول ہوتا ہے جسے بعدازاں بس سروس کے مخصوص شعبوں میں ارسال کیا جاتا ہے۔
بس سروس کے لیے مختلف شعبے موجود ہیں جو علاقوں کی تقسیم کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں۔
عازمین کو ان کی رہائش تک پہنچانے کے لیے بارکوڈ کے ذریعے پہلے سے منتخب کیے گئے مقام کا تعین کرنے کے بعد بس سروس کے شعبے کے ذمہ داروں کو ہدایات دی جاتی ہیں۔
مرکزی کنٹرول روم میں تمام آپریشن کی نگرانی کے لیے سمارٹ سکرینز نصب ہیں جن کی مستقل بنیادوں پرنگرانی کا عمل جاری رہتا ہے تاکہ کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پرمتبادل سروس کا فوری انتظام کیا جا سکے۔
بس سروس سینٹر میں 1300 سپروائزر تعینیات کیے گئے ہیں جو عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی خدمت کے لیے ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں۔

شیئر: