Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں تنزلی

مارکیٹ کیپٹلائزیشن گر گئی ، متعدد کمپنیوں کے ڈیویڈنڈ کے اعلانات ، اکثر منفی زون پر بند
جدہ (غیاث الدین )بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر کر 44.73ڈالر فی بیرل تک جاتی ہوئی دیکھی گئیں جو چار ہفتے قبل 49.07ڈالر فی بیرل تھی ۔ اس کے ساتھ ہی سعودی اسٹاک مارکیٹ بھی تنزلی کی طرف جاتی نظر آئی ۔ پرائس انڈکس 44.67پوائنٹس کمی کے بعد 6820.87پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوئی اور اس کے ساتھ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1618ارب ریال تک گر گئی ۔ انرجی سیکٹر میں الدریس کو اوپر جاتا ہوا دیکھا گیا جس کی قیمت 3.37فیصد اضافے کے بعد 27.68ریال پر اختتام پذیرہوئی جبکہ اسی سیکٹر میں پیٹرو رابغ کی قیمت 3.45کی کمی کے بعد 11.20ریال تک گر گئی ۔ میٹریلس سیکٹر میں زیادہ تر کمپنیاں منفی زون پر بند ہوئیں سب سے زےادہ نقصان ناما کیمیکلز کو ہوا جس کی قیمت 4.35فیصد انحطا ط کے بعد 14.06ریال تک گر گئی جبکہ سابک کی قیمت 98.96ریال پر مستحکم رہی اسی سیکٹر میں شامل سعودی سیمنٹ جس نے 22.50فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے اس کی قیمت 0.55فیصد اضافہ کے بعد 51.15 ریال پر برقرار رہی ۔ ینسب جس نے 15فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے کی قیمت 0.38فیصد اضافے کے بعد 55.39ریال پر بند ہوئی ۔ بینکنگ سیکٹر میں نیشنل کمرشل بینک جس نے 11فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے کی قیمت 3.63فیصد اضافے کے بعد 44.26ریال پر بند ہوئی ۔ 

شیئر: