لندن...برطانوی ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون کھلاڑی اینڈی مرے نے ریٹائر منٹ کا عندیہ دے دیا ۔گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ومبلڈن میں اپنے اعزاز کے دفاع کی تیاری کرنے والے اینڈی مرے نے اعتراف کیا اب ان سے زیادہ محنت نہیں ہو تی۔ 2سال میں کیر یئر اختتام کو پہنچ جائے گا۔ مرے کے مطابق وہ 30سال کے ہو چکے ہیںعمر کی اس دہائی میں عالمی معیار کی پروفیشنل ٹینس جاری رکھنا آسان نہیں ہو تا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اب بھی مجھ سے بڑی عمر کے کھلاڑی ٹینس سرکٹ میں موجود ہیں اور جیت بھی رہے ہیں لیکن میں خود کو ان کے معیار کا نہیں سمجھتا اورنہ ان جیسی محنت کر سکتا ہوں۔اینڈی مرے حال میں فرنچ اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچے تھے تاہم فائنل تک رسائی کا موقع نہیں مل پایا۔