Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے فلسطینی وزرا کی ملاقات

ملاقات میں غزہ کی نازک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے بدھ کو فلسطینی وزیر صحت ڈاکٹر ماجد عونی ابو رمضان اور وزیر برائے سماجی ترقی ڈاکٹر سماح نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات اردن میں غزہ میں ہنگامی امداد سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ہوئی ہے۔
ملاقات میں غزہ کی نازک صورتحال اور وہاں بے گھر ہونے والے افراد تک امداد پہنچانے کے طریقوں اور کانفرنس کے اہم ترین موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر الربیعہ سے فلسطینی ریلیف امور کے وزیر مملکت نے بھی ملاقات کی۔(فوٹو: ایس پی اے)

فلسطینی وزرا نے موجودہ انسانی بحران کے دوران فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے شاہ سلمان مرکز کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے فلسطینی صحت کے شعبے میں فراہم کی جانے والی سعودی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا جس نے غزہ میں متاثرین کی مدد میں اہم کردار ادا کیا۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے فلسطینی ریلیف امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر باسل عبدالرحمن نے بھی ملاقات کی۔

شیئر: