وکرم جیت سنگھ 26، کپتان سکاٹ ایڈورڈز 25، مائیکل لیوِٹ 18، میکس او ڈوڈ 12، لوگن وین بِیک دو، ٹِم پرنگل ایک اور باس ڈی لیڈ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آریان دت 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین، تسکین احمد نے دو، مستفیظ الرحمان، تنظیم حسن ثاقب اور محمد اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیدرلینڈز کی دعوت پر بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر159 رنز بنائے تھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 64 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے جبکہ جاکر علی 14 رنز ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
تنزید حسن 35، توید ہیرودی نو، محمداللہ 25، نجم الحسین شانتو اور لٹن ڈاس ایک رن کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔
نیدر لینڈز کی جانب سے آریان دت اور پاؤل وین میکرن کی جانب سے دو دو جبکہ ٹم پرنکل کی جانب سے ایک وکٹ حاصل کی گئی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے مقررہ وقت پر ٹاس نہ ہو سکا۔
دوںوں ٹیمیں رواں ایونٹ میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے تھیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش اپنے دو میچز میں سے ایک سری لنکا سے جیت گیا جبکہ جنوبی افریقہ سے اسے شکست ہوئی۔
اس فتح کے بعد گروپ ڈی میں بنگلہ دیش چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔