Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

آئرلینڈ اور کینیڈا کا رواں ایونٹ میں یہ دوسرا میچ تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔
جمعہ کو امریکی شہر نیویارک کے ناساؤ کاونٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئر لینڈ کی ٹیم 138 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بنا سکی۔ 
آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر 34 اور جورج ڈاکریل 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اینڈی بیلبرنی 17، لورکن ٹکر 10، کپتان پال اسٹرلنگ 9، ہیری ٹیکٹر 7، کرٹس کیمفر 4 اور گیریتھ ڈیلنے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل آئرلینڈ نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے۔
کینیڈا کی جانب سے نکلس کرٹن 49 اور شریاس مووا 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کے علاوہ پرگت سمگھ 18 اور ایرون جانسن 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور بیری مک کارتھی نے دو دو جبکہ مارک اڈائر اورگیریتھ ڈیلنے نے ایک ایک  وکٹ اپنے نام کی۔
گروپ اے سے تعلق رکھنے والی دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ تھا۔
اس سے قبل آئرلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں اپنے پہلے میچوں میں بھارت اور امریکا سے شکست کا سامنا کرچکی ہیں۔

آئرلینڈ کا سکواڈ

پال اسٹرلنگ (کپتان)، اینڈی بالبرنی، لوکران ٹکر، ہیری ٹیکٹر، کرٹس کیمفر، جورج ڈاکریل، گیریتھ ڈیلنے، مارک اڈیئر، بیری مک کارتھی، جوش لٹل اور کریگ ینگ آئریش سکواڈ کا حصہ ہیں۔

کینیڈا کا سکواڈ

 ایرون جانسن، نونیت دھالیوال، پرگت سمگھ، نکلس کرٹن، شریاس مووا، دلپریت باجوہ، سعد بن ظفر(کپتان)، جنید صدیقی، ڈِلن ہیلیگر، کلیم ثنا اور جیریمی گورڈن کینیڈین سکواڈ میں شامل ہیں۔

شیئر: