Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی خدمت کے لیے 220 سعودی گرل سکاؤٹس پیش پیش ہیں

سکاؤٹس خواتین عبادت کے مقامات پر بہتر انتظامات اور سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ فوٹو واس
سعودی عرب سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی گرل  سکاؤٹس حجاج کی مدد اور رہنمائی کے لیے  حرمین شریفین سیکیورٹی فورس کے ساتھ خدمت میں حصہ لے رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق حج 1445ھ کےد وران تقریباً 220 گرلز سکاؤٹس  رضاکارانہ جوش و جذبے کے ساتھ عازمین  کی خدمت کے لیے مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر موجود ہیں۔

سکاؤٹس خواتین عبادت اور نماز کے خاص مقامات پر بہتر انتظامات اور سہولیات فراہم کرنے میں عازمین کی خدمات اور حفاظتی اقدامات کے طور پر مدد کر رہی ہیں۔
گمشدہ حجاج کی رہنمائی کے لیے نقشوں کی مدد سے رہنمائی کے علاوہ ضعیف اور معزور افراد کی مدد میں پیش پیش ہیں۔

 سعودی گرل سکاؤٹس کیمپ کی رہنما غادہ المطلیق نے  سکاؤٹس کی لگن، جذبے اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے عازمین کے بڑے قافلوں کو سنبھالنے  اور مدد کرنے میں دیگر ماہرین کی قابل قدر خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
گرل سکاؤٹس نے ایام حج کے دوران مختلف مراحل پر حجاج کی مدد کی فراہمی کے لیے تربیت حاصل کی ہے جو انہیں حجاج کی خدمت کے اہل بناتی ہے۔
 

شیئر: